30 نومبر 2021
تازہ ترین
ٹی 20ورلڈ کپٜ بھارت نے سکاٹ لینڈ کو 8وکٹوں سے ہرا دیا

ٹی 20ورلڈ کپٜ بھارت نے سکاٹ لینڈ کو 8وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور ٟ جہان پاکستان نیوزٞ ٹی 20ورلڈ کپ کے 37ویں میچ میں بھارت نے سکاٹ لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے  میگا ایونٹ کے گروپ 2کے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیتا اور سکاٹش قائد کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ سکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 85رنز بنائے۔ مونسے 24رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، دیگر کھلاڑیوں میں کوٹزر 1، کراس2، برینگٹن صفر، میکلوڈ 16، لیسک 21، سفیان شریف0، ایون0 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ واٹ نے 14رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارت کی طرف سے جدیجا اور محمد شامی نے 3،3شکار  کئے۔ بمرا نے دو جبکہ ایشون کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ 86رنز کا ہدف بھارتی ٹیم نے جارحانہ بلے بازی کی بدولت صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 7اوور ز میں حاصل کرلیا، کے ایل راہول50رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ روہت شرما 30سکور بناکر پویلین لوٹے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟