30 نومبر 2021
تازہ ترین
مہنگائی مزید بڑھ گئی، ادارہ شماریات کا چینی کی قیمت 140روپے فی کلو تک پہنچنے کا اعتراف

مہنگائی مزید بڑھ گئی، ادارہ شماریات کا چینی کی قیمت 140روپے فی کلو تک پہنچنے کا اعتراف

اسلام آبادٜ ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 0.67فیصد بڑھ گئی جبکہ وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو تک پہنچنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی 15.21فیصد تک پہنچ گئی، ہفتہ وار بنیادوں پر ٹماٹر، چینی، گھی، کیلے مہنگے ہوئے جبکہ ایک ہفتے میں 28اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اعدادوشمار کے مطابق اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ ملک میں چینی کی قیمت 140روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے اورملک میں چینی کی قیمت 90سے 140روپے فی کلو ہے ۔ کراچی، پشاور، کوئٹہ میں چینی کی قیمت140 روپے فی کلو تک ہوگئی خضدار، حیدرآباد، لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 140روپے کلو تک پہنچ گئی جبکہ سکھر میں چینی کی قیمت 135 روپے فی کلو تک ہوگئی ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ فیصل آباد اور بنوں میں چینی کی قیمت 130 روپے فی کلو تک ہے،اسلام آباد میں چینی کی قیمت 100روپے فی کلو تک ہے ،لاہور،راوالپنڈی،سرگودھا،سیالکوٹ میں چینی کی قیمت 90 روپےکلو تک ہے جبکہ گوجرانوالہ،ملتان،بہاولپور میں بھی چینی کی قیمت 90 روپے کلو تک ہے۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر20 روپے 9 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے ،چینی 5روپے 56 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی،دال مسور کی قیمت میں 1 روپے 43 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ دال ماش 95 پیسے فی کلو اور دال چنا 39 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 77 روپے کا اضافہ ہوا، ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 2411 سے بڑھ کر 2489 تک پہنچ گئی،گھی کی قیمت میں 10 روپے 21 پیسے فی کلو اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 4 روپے 71 پیسے مہنگا ہوا جبکہ آٹے کا20 کلو کا تھیلا 1203 روپے پر فروخت ہورہا ہے


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟