01 دسمبر 2021
تازہ ترین
چین میں بچوں کے سر گول کرنے والے ہیلمٹ کا رجحان بڑھنے لگا

چین میں بچوں کے سر گول کرنے والے ہیلمٹ کا رجحان بڑھنے لگا

بیجنگٜ چین میں ان دنوں بچوں کے سر گول بنانے کا سلسلہ جاری ہے، والدین اپنے بچوں کے سر کو گول شکل میں ڈھالنے والے ہیلمٹ اور ٹوپیوں پر ہزاروں ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں جس کا سر جتنا گول ہو وہ اتنا ہی خوبصورت تصور کیا جاتا ہے۔ یہی سبب مدنظر رکھتے ہوئے والدین اب ایسے مخصوص تکئے اور ہیلمٹ خرید رہے ہیں جو ان کے نزدیک بچوں کے سر کو خاص دائرے کی شکل میں ڈھال سکتے ہیں۔ اس کیلئے قیمتی ہیلمٹ نما سانچے بھی خریدے جا رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ اس رجحان میں خاصی تیزی آئی ہے۔ والدین کی بڑی تعداد آن لائن یا دکانوں کا رخ کر رہی ہے۔ ان میں سب سے مشہور شے ہیلمٹ ہے جو ان کے خیال میں چپٹے سر والوں کیلئے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ والدین ایک دن میں کئی گھنٹے تک بچوں کے سر پر ہیلمٹ نما سخت ٹوپی پہنائے رکھتے ہیں


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟