01 دسمبر 2021
تازہ ترین
برطانیہ نے کرونا کے لئے بننے والی گولیوں کے استعمال کی منظوری دیدی

برطانیہ نے کرونا کے لئے بننے والی گولیوں کے استعمال کی منظوری دیدی

لندنٜ برطانوی محکمہ صحت نے ادویہ ساز کمپنی مرک کی جانب سے تیار کردہ کووڈ19 کے لئے بننے والی گولیوں کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ برطانیہ کی میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پراڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی ٟ ایم ایچ آر اےٞ کے مطابق دو ادویہ ساز اداروں رجبیک بایو تھیراپیوٹکس اور مرک کی جانب سے بننے والی یہ دوا کرونا وائرس کی روک تھام میں موثر ثابت ہوئی ہے۔ یہ دوا وائرس کو اپنی نقل تیار کرنے سے روکتے ہوئے اس کے پھیلائو کو کم کر دیتی ہے، جس کی وجہ سے جسم میں وائرس کی سطح کم رہتی ہے اور مرض کی شدت کم ہوجاتی ہے۔ ایم ایچ آر اے کے مطابق برطانیہ اس دوا کو منظور کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ Molnupiravirکے نام سے بننے والی یہ اینٹی وائرل کرونا کے علاج میں بذریعہ دہن استعمال ہونے والی دنیا کی پہلی دوا بن گئی ہے جس سے کرونا کی پیچیدگیوں میں کمی اور اسپتال میں داخل ہونے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ اور اسے ہسپتال کے باہر بھی مریضوں پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟