16 جون 2019
اسرائیل کے شام پر راکٹ حملے، 3فوجی جاں بحق، 7زخمی

اسرائیل کے شام پر راکٹ حملے، 3فوجی جاں بحق، 7زخمی

اسرائیل پھر جارحیت پر اتر آیا، شام میں راکٹ حملہ کیا جس میں تین فوجی مارے گئے اور سات زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے شام کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق یہ حملے شام کی طرف سے دو راکٹ فائر کئے جانے کے جواب میں کئے گئے ہیں۔ اسرائیل نے شام کے اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس میں دو آرٹلری بیٹریز اور خفیہ معلومات کی پوسٹ شامل ہے۔ یہ حملے گولان کی پہاڑیوں کے سرحدی علاقوں میں کئے گئے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟