01 دسمبر 2021
تازہ ترین
ڈینگی بے قابو ہونے لگا، راولپنڈی میں 2مریض جان کی بازی ہار گئے

ڈینگی بے قابو ہونے لگا، راولپنڈی میں 2مریض جان کی بازی ہار گئے

لاہور ٟ جہان پاکستان نیوزٞ  ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا۔ راولپنڈی میں دو مریض موذی وبا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سیکڑوں نئے مریض بھی سامنے آگئے۔ پنجاب میں ڈینگی کے مزید 462نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں سب سے زیادہ 331مریض سامنے آئے، راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ دو افراد دم توڑ گئے۔ پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 16ہزار 346ہوگئی۔ اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں، مزید 98افراد وبا کا شکار ہوگئے۔ متاثرہ افراد کی تعداد 3ہزار 933ہوگئی۔ خیبر پختو نخوا میں ڈینگی وائرس کے مزید 227کیس سامنے آئے۔ پشاور ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 3ہزار 358ہے۔ صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 7ہزار 480ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے اب تک 8اموات بھی ہوچکی ہیں


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟