01 دسمبر 2021
تازہ ترین
فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800روپے کا بڑا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800روپے کا بڑا اضافہ

لاہور ٟ جہان پاکستان نیوزٞ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر 5ڈالر کم ہو کر 1779ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800سو روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 20ہزار 200روپے ہو گئی ہے۔ اُدھر 10گرام سونے کی قدر 2400روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 3ہزار 52روپے ہو گئی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟