21 اگست 2019
تازہ ترین
ایران پر حملے کی قیمت امریکا اور اسرائیل کو چکانی ہوگی، سربراہ حزب اللہ

ایران پر حملے کی قیمت امریکا اور اسرائیل کو چکانی ہوگی، سربراہ حزب اللہ

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے وارننگ دی ہے کہ ایران پر حملے کی قیمت امریکا، اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو چکانی ہوگی۔ جنگ کی صورت میں تل ابیب پہلا نشانہ ہوگا اور جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔ یہ بات انہوں نے ٹی وی پر خطاب میں کی۔ حزب اللہ کے سربراہ نے امریکا، اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کر دیا، حسن نصراللہ نے کہا کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو جنگ پورے خطے میں پھیل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچھی طرح جانتے ہیں ایران کیخلاف کوئی بھی جنگ صرف ایرانی سرحدوں تک محدود نہیں رہے گی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوجیوں اور مفادات کو مٹا دیا جائے گا، حسن نصراللہ کا خطاب بیروت میں ہزاروں افراد نے سنا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟