01 دسمبر 2021
تازہ ترین
نوجوان  کا 62انچ اونچی الٹی قلابازی لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ

نوجوان کا 62انچ اونچی الٹی قلابازی لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ

مشی گنٜ امریکی نوجوان ٹرے کولنز نے 62انچ بلند الٹی قلابازی کھا کر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے لیکن گنیز ورلڈ ریکارڈ نے یہ دعویٰ تسلیم کرنے کےلئے وقت مانگ لیا ہے۔ خبروں کے مطابق ہاپکنز، مشی گن کے 20سالہ رہائشی ٹرے کولنز نے گزشتہ ہفتے 62 انچ ٟ5 فٹ 2اِنچٞ اونچی الٹی چھلانگ (بیک فلپ) لگانے کا دعوی کرتے ہوئے اس کے تمام ثبوت، وہاں موجود دو گواہوں کے دستخطوں سمیت، گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بھیج دیئے۔ البتہ، گنیز ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں اس دعوے کی تصدیق کرنے میں 12ہفتے لگ جائیں گے۔ کولنز نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ پچھلے سال ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد سے اس کی نظریں الٹی چھلانگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر تھیں کیونکہ وہ اپنے اسکول کے باسکٹ بال کورٹ میں سب سے اونچی چھلانگیں لگانے کا ماہر سمجھا جاتا تھا۔ بلند ترین الٹی چھلانگٚ الٹی قلابازی کا عالمی ریکارڈ 58انچ ہے جو اولمپک جمناسٹ ٹائسن ایڈورڈز نے 2014میں قائم کیا تھا۔ یہ ریکارڈ توڑنے کےلئے کولنز نے ایک سال تک دن رات محنت کی اور اپنی ہر کوشش کی پانچ الگ الگ زاویوں سے فلم بندی بھی کی، تاکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی شرائط پوری کر سکے۔ کولنز چاہتا تھا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے خود آکر اس کی کوششیں اپنی آنکھوں سے دیکھیں مگر انہوں نے جواب دیا کہ اگر وہ ایسا چاہتا ہے تو اسے ادارے کے نمائندگان کے سفر اور ہوٹل میں رہائش کا خرچہ اپنی جیب سے ادا کرنا ہوگا۔ ٴٴ میں اتنے زیادہ اخراجات برداشت نہیں کر سکتا تھا لہذا میں نے ویڈیو ریکارڈنگ سے متعلق ان کی ہدایات پر عمل کرنے کا فیصلہ کیاٴٴ، کولنز نے مقامی رپورٹر کو بتایا۔ اپنی آخری کوشش میں وہ 62انچ اونچائی پر نصب عمودی سلاخ ٟ بارٞ کو الٹی چھلانگ لگا کر، بغیر چھوئے، عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ یہ پورا منظر گنیز ورلڈ ریکارڈ کے تقاضوں کے مطابق پانچ الگ الگ زاویں سے فلمایا گیا، کولنز نے یہ ساری ریکارڈنگ گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بھیج دی ہے تاکہ وہ بھی اس کی تصدیق کر سکیں ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟