01 دسمبر 2021
تازہ ترین
یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 53روپے کا اضافہ

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 53روپے کا اضافہ

اسلام آبادٜ حکومت کی جانب سے عوام پر ایک مرتبہ پھر مہنگائی کا بم گراتے ہوئے یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 53روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل ایک بار پھر مہنگے کر دیئے گئے ہیں، کوکنگ آئل 65روپے تک فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں 53روپے تک اضافہ کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی، کوکنگ کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ دوسری جانب پرچون بازاروں میں طلب و رسد میں بگاڑ کے باعث چینی کی فی کلو قیمت130 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقامی چینی کا سٹاک کم ہونے لگا ہے جس سے ملک بھر میں چینی کے ذخائر ایک لاکھ 20ہزار میٹرک ٹن رہ گئے ہیں ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟