30 نومبر 2021
تازہ ترین
سڑک پر چلنے والی تمام کاروں کی سکرین سے راستہ دیکھنا ہوا ممکن

سڑک پر چلنے والی تمام کاروں کی سکرین سے راستہ دیکھنا ہوا ممکن

 آسٹریلیاٜ مختلف کاروں سے حاصل ہونے والی معلومات اور ڈیٹا کو دیکھتے ہوئے اب مصروف شہروں اور تیز رفتار شاہراہوں پر کار کو بہت محفوظ انداز میں دوڑایا جاسکتا ہے۔ اس عمل کو کلیکٹو پرسیپشن یا سی پی کا نام دیا گیا ہے۔ اس طرح یہ پورا سسٹم اطراف میں پوشیدہ خطرات، پیدل چلنے والے لوگوں اور خود بڑی بس کا راستہ کاٹ کر آنے والی کار بھی دکھا سکتا ہے۔ تاہم اسے تجرباتی طور پر آزمایا جارہا ہے۔ یونیورسٹی آف سڈنی اور کوہڈا وائرلیس نامی کمپنی نے آئی موو کوآپریشن ریسرچ سینٹر کے اشتراک سے یہ پورا نظام بنایا ہے جس میں وہیکل ٹو وہیکل اور وہیکل ٹو انفراسٹرکچر رابطوں پر کام کرتی ہے۔ اس پورے نظام میں گاڑیاں ایک دوسرے کو اپنے اطراف کے ماحول اور خطرات سے خبردار کرتی رہتی ہیں بلکہ سڑکوں پر لگے کیمرے بھی منظر کو وسیع کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس طرح اطراف کے راستوں کا ڈیٹا آپ کا کار تک آتا ہے، جہاں چوراہے کی ہر سمت میں کاریں دوڑتی ہیں۔ اس کے علاوہ لیڈار اور کیمرے کی تفصیلات روڈ پر لگے سٹیشنز ٟ انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹمزٞ کی معلومات بھی شامل ہوتی رہتی ہیں۔ اب اگر کوئی کار یا سٹیشن کسی پیدل چلنے والے یا کار کو دیکھتا ہے جو کسی اور رکاوٹ کے پیچھے ہو تو اس کا اظہار ایکس رے جیسے ڈسپلے سے ہوا ہے اور یوں چھپے ہوئے خطرے سے فوری آگہی ملتی ہے۔ اب اگر ڈرائیور کچھ نہیں کرتا تو کار کا اپنا سسٹم ازخود بریک دبا دیتا ہے۔ جب اسے ایک کنٹرولڈ ماحول میں آزمایا گیا تو پورے نظام نے بہت کامیابی سے پوشیدہ رکاوٹوں کی شناخت کی اور ایسے کئی حادثات روکنے میں مدد دی جو عام حالت میں جان لیوا بھی ہوسکتے تھے۔ یہ پورا نظام نہ صرف چوراہوں میں اطراف سے آنے والی کاروں اور دیگر سواریوں سے خبردار کرتا ہے بلکہ عمارت کی پارکنگ سے تیزی آتی کار کو بھی نوٹ کرتا ہے۔ منصوبے سے وابستہ پروفیسر ایڈوارڈو نیبوٹ کے مطابق یہ سسٹم نہ صرف انسانی بلکہ ازخود چلنے والے کاروں کے لیے بھی یکساں طور پر استعمال ہوسکتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟