01 دسمبر 2021
تازہ ترین
افغانستان کو 66رنز سے شکست دے کر بھارت کی ٹی20ورلڈ کپ میں پہلی فتح

افغانستان کو 66رنز سے شکست دے کر بھارت کی ٹی20ورلڈ کپ میں پہلی فتح

دبئی ٟ جہان پاکستان نیوزٞ ٹی20ورلڈ کپ میں بھارت نے بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت افغانستان کو 66رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے ابتدا سے ہی جارحانہ انداز امیں بیٹنگ کی اور ابتدائی 10اوورز میں کوئی بھی وکٹ نہ گرنے دی۔ روہت شرما اور لوکیش راہل نے پاور پلے میں عمدہ کھیل پیش کیا اور 100رنز سے زائد کی شراکت قائم کرتے ہوئے بڑے مجموعے کی بنیاد رکھی۔ روہت شرما نے فارم میں واپس آتے ہوئے 37گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور دوسرے اینڈ سے لوکیش راہل نے بھی بہترین بیٹنگ کے ذریعے نصف سنچری کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکت کی شراکت میں 140رنز بنائے، جس کے بعد روہت شرما کور میں کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے تاہم آئوٹ ہونے سے قبل انہوں نے 3چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 74رنز بنائے۔ لوکیش راہل نے 48گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں سے مزین 69رنز کی اننگز کھیلی لیکن گلبدین نے ان کی وکٹیں بکھیر کر افغانستان کو دوسری وکٹ دلا دی۔ اوپنرز کے آئوٹ ہونے کے باوجود پانڈیا اور پنت نے بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اختتامی اوورز میں چھکوں اور چوکوں کی بارش کردی۔ دونوں کھلاڑیوں نے 21گیندوں پر 63رنز کی ساجھے داری کی، پانڈیا نے 13گیندوں پر 35اور پنت نے 13گیندوں پر 27رنز بنائے۔ بھارت نے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 210رنز بنائے جو اب تک اس ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا سکور ہے۔ افغانستان نے اننگز کا آغاز کیا تو سکور ابھی 13رنز تک ہی پہنچا تھا کہ بھارت کو پہلی کامیابی مل گئی اور شامی نے محمد شہزاد کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر جسپریت بمراہ کو چھکا مارنے کی کوشش میں حضرت اللہ زازئی کیچ آئوٹ ہو گئے۔ رحمان اللہ گرباز نے دو چھکوں کی مدد سے 19رنز بنائے لیکن رویندرا جدیجا نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا جبکہ 59کے مجموعے پر گلبدین نائب بھی 18رنز بنا کر روی چندرن ایشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔ نجیب اللہ زدران بھی صرف 11رنز بنا سکے اور ایشون نے انہیں آئوٹ کر کے اپنی دوسری وکٹ حاصل کر لی۔ پانچ وکٹیں گرنے کے بعد محمد نبی کا ساتھ دینے کریم جنت آئے اور دونوں نے 47رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی سنچری مکمل کرائی، نبی 35رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے جبکہ راشد خان کھاتا بھی نہ کھول سکے۔ افغانستان نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنائے اور شکست کھا گئے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بائولر رہے جبکہ روی چندرن ایشون نے دو وکٹیں حاصل کیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟