01 دسمبر 2021
تازہ ترین
ڈینگی کا زور برقرار، لاہور میں8ماہ کا بچہ جاں بحق،494مزید کیس

ڈینگی کا زور برقرار، لاہور میں8ماہ کا بچہ جاں بحق،494مزید کیس

صحت۔۔۔09۔۔۔ ڈینگی کا زور برقرار، لاہور میں8ماہ کا بچہ جاں بحق،494مزید کیس لاہور ٟ جہان پاکستان نیوزٞ ملک بھر میں ڈینگی کا زور برقرار، چلڈرن ہسپتال لاہور میں8ماہ کا بچہ بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔ موسیٰ اسد وبا سے جاں بحق ہونے والا پہلا بچہ ہے۔ پنجاب میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد51ہوگئی۔ خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور حیدرآباد میں بھی ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ پنجاب بھر سے مزید499مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور میں مجموعی کیسز کی تعداد11ہزار347ہوگئی، صوبے بھر میں اب تک15ہزار247مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا اور ملتان میں بھی مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ سرگودھا میں اس وقت ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 158ہو چکی ہے جو ماضی کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ اسلام آباد میں بھی وائرس کے وار جاری،94نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت میں اب تک متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد3ہزار737ہوچکی ہے۔ خیبر پختونخوا میں 24گھنٹے کے دوران مزید183کیس سامنے آگئے۔ ادھر حیدر آباد میں بھی صورتحال آئوٹ آف کنٹرول، مزید 18مریض رپورٹ، ضلع بھر میں اب تک3مریض موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد383ہوگئی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟