01 دسمبر 2021
تازہ ترین
 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپٜ نمیبیا کو شکست، پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی مہر ثبت

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپٜ نمیبیا کو شکست، پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی مہر ثبت

 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپٜ نمیبیا کو شکست، پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی مہر ثبت ابوظہبی ٟ جہان پاکستان نیوزٞ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی مہر ثبت ہو گئی۔ گزشتہ روز ابوظہبی  میں سپر12مرحلے کے میچ میں گرین شرٹس نے نمیبیا کیخلاف میچ45رنز سے جیت لیا۔ پاکستان نے نمیبیا کے خلاف دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے اسے فتح کے لیے190رنز کا ہدف دے دیا۔ گزشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو113رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا۔ اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچری سکور کی۔ پاکستان کی پہلی وکٹ بابر اعظم کی صورت میں گری جو 70رنز بناکر کیچ آئوٹ ہوئے، اس کے بعد فخر زمان بیٹنگ کے لیے آئے لیکن صرف5رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ محمد رضوان 50گیندوں پر79رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے جس میں4چھکے اور8چوکے شامل ہیں۔ محمد حفیظ16گیندوں پر32رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ ڈیوڈ ویزے اور جان فرائیلنک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد رضوان مین آف دی میچ قرار پائے۔ قبل ازیں ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم مقررہ20اوورز میں5کھلاڑیوں کے نقصان پر144رنز بنا سکی۔ ڈیوڈ ویزے43، کریگ ولیمز40 اور سٹیفن بارڈ29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی، عماد وسیم، حارث رئوف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ اڑائی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟