01 دسمبر 2021
تازہ ترین
مصر میں فرعون سوم کے وزیرخزانہ کا مقبرہ دریافت

مصر میں فرعون سوم کے وزیرخزانہ کا مقبرہ دریافت

 مصر میں فرعون سوم کے وزیرخزانہ کا مقبرہ دریافت قاہرہٜ مصری آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے سقارہ کے علاقے میں قدیم مصر کے تیسرے فرعون یعنی رعمیس دوم کے ایک وزیرِ خزانہ کا مقبرہ دریافت کیا ہے۔ مصری وزارتِ سیاحت اور آثارِ قدیمہ نے اپنے ایک بیان میں اس اہم دریافت کا اعلان کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اس دریافت نے سقارہ کی اہمیت میں مزید اضافہ کردیا ہے جہاں پہلے بھی قدیم مصر سے متعلق اہم دریافتیں ہوئی تھیں۔ اس سے قبل سقارہ میں فرعون سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات کے مقبرے اور ممیاں بھی ملتی رہی ہیں جن میں ہور محب نامی فوجی لیڈر بھی شامل ہے۔ ماہرین کے مطابق اسی جگہ سے کئی بڑے تابوت، قبرستان اور مقبرے بھی دریافت ہوچکے ہیں جنہیں دیکھ کر قدیم مصری تاریخ پر نئے سرے سے غور کرنا ہوگا۔ رعمیس دوم کو ماہرین نے تیسرا فرعون قرار دیا ہے جس نے 1279سے 1213قبل مسیح تک مصر پر راج کیا تھا اور یہ عرصہ طویل ترین حکومت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ مقام قاہرہ سے 20میل دور ہے۔ سقارہ میں تاہ ام ویاہ نامی مقام سے وزیرِ خزانہ کے آثار ملے ہیں۔ مصری ماہر ڈاکٹر مصطفیٰ وزیری نے بتایا کہ یہ وزیر فرعون کے خطوط لکھنے کے علاوہ لائیواسٹاک کا نگراں بھی تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟