01 دسمبر 2021
تازہ ترین
سونے کی قیمت میں مزید کمی

سونے کی قیمت میں مزید کمی

لاہور ٟ جہان پاکستان نیوز ٞ ملک بھر میں سونا خریدنے والوں کے لئے اچھی خبر ہے، فی تولہ سونے کی قیمت میں میں 150روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر 8ڈالر اضافے سے 1792ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 150سو روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 17ہزار 650روپے ہو گئی ہے۔ اُدھر 10گرام سونے کی قدر 129روپے کم ہو کر ایک لاکھ 866روپے ہو گئی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟