15 ستمبر 2019
تازہ ترین
علی وزیر اور محسن داوڑ  خارکمر واقعے کے ذمہ دار، ڈی سی رپورٹ

علی وزیر اور محسن داوڑ  خارکمر واقعے کے ذمہ دار، ڈی سی رپورٹ

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے خارکمر واقعے کی رپورٹ تیار کرکے صوبائی حکومت کو بھجوا دی۔ ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ میں پشتون تحفظ موومنٹ ٟ پی ٹی ایمٞ  کے دو ارکان قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 25 مئی کو علاقہ بویہ میں 12عمائدین کے ساتھ مذاکرات کئے گئے اور مذاکرات میں حکام دھرنا ختم کرنے کی شرط پر ایک مشتبہ شخص کو رہا کرنے پر آمادہ ہوئے لیکن ارکان اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کے اکسانے پر مظاہرین دوبارہ چیک پوسٹ پر جمع ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین نے چیک پوسٹ پر پتھرائو کیا اور پارلیمنٹیرین کے ساتھ مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جبکہ مظاہرین نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی بھی کوشش کی۔ یاد رہے کہ 26 مئی کو ارکان قومی اسمبلی محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں ایک گروہ نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں خارکمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔ چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 حملہ آور مارے گئے اور 10 زخمی ہوئے تھے جنہیں علاج کیلئے آرمی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جنہیں بعد ازاں عدالت نے سی ٹی ڈی کے حوالے کیا ہے جب کہ محسن داوڑ نے بھی گزشتہ روز خود گرفتاری پیش کی اور انہیں بھی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟