25 جون 2019
جمعتہ الوداع کے موقع پر مساجد میں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں

جمعتہ الوداع کے موقع پر مساجد میں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمعتہ الوداع انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ ملک بھر میں جمعتہ الوداع مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اور اس موقع پر جمعہ کی نماز میں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جمعتہ الوداع کے سب سے بڑے اجتماع نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ، مدنی مسجد عزیز آباد، کنزالایمان مسجد گرو مندر، فیضان مدینہ پرانی سبزی منڈی اور گلزار حبیب سولجر بازار میں ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعتہ الوداع کا بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز جمعہ ادا کی۔ لاہور میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بڑے اجتماع مسجد الشہدا اور بادشاہی مسجد میں ہوئے۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ روزہ دار رمضان المبارک کی پر کیف ساعتوں کی رخصتی کے خیال سے آبدیدہ ہوگئے۔ دوسری جانب جمعتہ الوداع کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے، تمام چھوٹی بڑی مساجد پر پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ نماز جمعتہ الوداع کی ادائیگی کے بعد تمام چھوٹے بڑے شہروں میں قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لئے ریلیاں بھی نکالی گئیں جس میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟