25 جون 2019
میگا منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

میگا منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

 قومی احتساب بیورو ٟ نیب ٞ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ میگا منی لانڈرنگ کیس کی انویسٹی گیشن میں سابق صدر آصف زرداری مطلوب ہیں۔ نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جا رہے ہیں۔ ان کے وارنٹ گرفتاری 10 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کریں گے۔ ان سے میگا منی لانڈرنگ کیس کی انویسٹی گیشن میں پوچھ گچھ کرنی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 10 جون تک توسیع کردی گئی تھی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویږن بنچ نے مستقل ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ نیب نے کیس کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرایا۔ عدالت میں نیب کی طرف سے پیش کئے گئے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کا کیا کردار ہے؟ دستاویزات پیش کر دیں، آصف زرداری اور فریال تالپور کے جرم میں کردار پر 3 رپورٹس ہیں۔ وکیل فاروق نائیک ایچ نے نے کہا ہمیں نئی دستاویزات دی گئیں، جواب کیلئے مہلت دی جائے۔ جس پر عدالت نے کہا کیا یہ کوئی سول مقدمہ ہے، جواب پر جواب ہی آتا رہے گا ؟۔ نیب پراسیکیوٹر کے دلائل کے دوران ایک وکیل کے بات کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ یہ کوئی مذاکرہ ہو رہا ہے یا ٹاک شو ہے۔ عدالت نے وکیل کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا آرام سے کھڑے ہوجائیں۔ وکیل نے عدالت سے معذرت کرلی۔ دلائل دیتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر نے کہا نیب تحقیقاتی ایجنسی ہے، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کر سکتا ہے۔ جس پر عدالت نے کہا منی لانڈرنگ کیا ہے کیونکہ آپ کک بیکس اور منی لانڈرنگ کو اکٹھا کر رہے ہیں، کیس منتقل ہوکر ریفرنس بھی بن گیا تو کیا نیب عبوری ریفرنس دائر کرے گا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا نیب پر کوئی پابندی نہیں وہ جتنے بھی چاہے ریفرنس دائر کرے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا اسی ریفرنس میں ضمنی دائر کریں گے یا جو پہلے سے دائر ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا میگا منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش میں زرداری گروپ سامنے آیا، زرداری گروپ اکائونٹ میں جعلی اکائونٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے منتقل ہوئے، جعلی اکائونٹ سے دوبارہ ڈیڑھ کروڑ روپے زرداری گروپ اکائونٹ منتقل ہوئے، زرداری گروپ اکائونٹ سے رقم اویس مظفر کے اکائونٹ میں منتقل ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا زرداری گروپ اکائونٹ سے رقم منتقلی فریال تالپور کے دستخط سے ہوئی، سٹیٹ بینک نے ان ٹرانزیکشنز پر مشتبہ رقوم ٹرانزیکشن رپورٹ بھی جاری کی۔ جس پر عدالت نے پوچھا کیا سٹیٹ بینک نے اس حوالے سے کوئی کارروائی بھی کی؟


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟