ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کا اعلان

ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کا اعلان

آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنی نے ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات  کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اعلان کیا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کی جارہی ہے جس کے بعد ایل پی جی 95 روپے فی کلو ہو جائے گی۔ عرفان کھوکھر نے بتایا کہ قیمت میں کمی سے گھریلو سیلنڈر 180 روپے اور کمرشل سیلنڈر 680 روپے سستا ہو جائے گا اور قیمتوں میں کمی کا اطلاق بھی آج رات سے ہی ہوگا۔عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ بااثر شخصیات بجٹ میں درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس لگوانا چاہتی ہے، اگر درآمدی گیس پر ٹیکس یا پابندی لگی تو ہڑتال کی جائے گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟