25 جون 2019
آرمی چیف نے2آرمی اور سویلین افسر کی  عمر قید اورسزا موت کی توثیق کردی

آرمی چیف نے2آرمی اور سویلین افسر کی عمر قید اورسزا موت کی توثیق کردی

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو آرمی اور سویلین افسر کی سزا کی توثیق کر دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی افسران اور سویلین افسران کو جاسوسی کے الزام میں سزا دی گئی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مجرمان نے حساس معلومات دوسرے ملکوں کو لیک کی تھیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سزا پانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اقبال کو 14 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بریگییڈئیر ریٹائرڈ راجہ رضوان کو سزائے موت دی گئی جب کہ حساس ادارے کے سویلین افسر ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق تنیوں افسران کا پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کیا گیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟