15 ستمبر 2019
تازہ ترین
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لٹر  اضافے کی سفارش

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لٹر  اضافے کی سفارش

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش، سمری پٹرولیم ڈویعن کو موصول ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 99 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی، نئی قیمت 131 روپے 31 پیسے فی لٹر تجویز کی گئی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت 116 روپے 95 پیسے ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ 69 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی، نئی قیمت 98 روپے 46 پیسے فی لٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت مین 1 روپیہ 68 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی جس کی نئی قیمت 88 روپے 62 پیسے فی لٹر ہونے کا امکان ہے۔ حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی، نئی قیمتوں ہر عملدرآمد یکم جون سے ہو گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟