25 جون 2019
علی وزیر اور محسن داوڑ کے افغان خفیہ ادارے کے ایجنٹ ہونے کا انکشاف

علی وزیر اور محسن داوڑ کے افغان خفیہ ادارے کے ایجنٹ ہونے کا انکشاف

پختونوں کے تحفظ کیلئے قائم کی گئی نام نہاد جماعت پی ٹی ایم کے رہنمائوں علی وزیر اور محسن داوڑ کا افغان خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کیساتھ تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔ افغان خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے سابق سربراہ نے محسن داوڑ اور علی وزیر کی حمایت کرتے ہوئے امریکا سے مدد بھی مانگ لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا علی وزیر، محسن داوڑ اور ان کے ساتھیوں کا ساتھ دے۔ معتبر ذرائع کے مطابق این ڈی ایس کے سابق سربراہ رحمت اللہ نبیل، محسن داوڑ اور علی وزیر وزیر ستان کو امریکی خواہش کے مطابق علاقہ بنانا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ رحمت اللہ نبیل 2010 سے 2012 تک افغان خفیہ ادارہ این ڈی ایس کا سربراہ رہا تھا۔ دوسری جانب محسن داوڑ کی پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی مسلسل جاری ہے اور اس نے وزیرستان میں لوگوں کو فوج کے خلاف اکسانے کی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ پی ٹی ایم محسن داوڑ نے شر انگیزی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی جوان وزیرستان سے زندہ واپس نہیں جائے گا، پاکستان آرمی وزیر ستان سے چلی جائے۔ ادھر امریکی خبر رساں ادارہ وائس آف امریکا ایک ایجنڈے کے تحت پاکستان مخالف خبریں چلا رہا ہے اور محسن داوڑ اسے مسلسل انٹرویو دے رہا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟