25 جون 2019
سینئر صحافی ادریس بختیار  انتقال کرگئے

سینئر صحافی ادریس بختیار انتقال کرگئے

سینئر صحافی ادریس بختیار علالت کے باعث 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ادریس بختیار نے اپنے 50 سالہ دور صحافت میں بین الاقوامی اور مقامی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے۔ ادریس بختیار پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر بھی رہے۔ ادریس بختیار نے ابتدائی تعلیم حیدرآباد میں مکمل کی اور بعد ازاں انھوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کراچی کے ایک اخبار سے کیا۔ وہ طویل عرصے تک بین الاقوامی نشریاتی ادارے بی بی سی کی اردو سروس سے وابستہ رہے۔ ادریس بختیار کی نماز جنازہ گلشن اقبال بلاک 13 ڈی ٹو میں واقع وسیم باغ کی مسجد میں جمعرات کی صبح بعد نماز فجر ادا کی جائے گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟