18 اگست 2019
تازہ ترین
ججز کیخلاف ریفرنس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عہدے سے احتجاجاً مستعفی

ججز کیخلاف ریفرنس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عہدے سے احتجاجاً مستعفی

حکومت کی جانب سے ججز کے خلاف ریفرنس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد فخرالدین ابراہیم  اپنے عہدے سے احتجاجاً مستعفی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان زاہد فخرالدین ابراہیم احتجاجاً مستعفی ہوگئے، اور انہوں نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت کو ارسال کردیا ہے۔ زاہد فخرالدین نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ ججز کے خلاف بیرون ملک اثاثے ظاہر نہ کرنے پر ریفرنس دائر کئے ہیں، بظاہر یہ ریفرنس ججز کا احتساب نہیں بلکہ مقدس ادارے کو نشانہ بنانے کی کوشش ہے، میرے مطابق یہ ججز کا احتساب نہیں ہے حکومت کے اس اقدام پر احتجاجاً مستعفی ہو رہا ہوں۔ زاہد فخرالدین نے کہا کہ عدلیہ ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے والا ادارہ ہے اس کے وقار پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا اور نہ ہی ایسی صورتحال میں کام جاری رکھ سکتا ہوں، حکومت کا یہ اقدام ادارے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟