اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، ڈالر کے قدر میں مزید کمی

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، ڈالر کے قدر میں مزید کمی

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بھی مستحکم ہونے لگا۔نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کے روز کاروبار کا آغاز ہوا تو ہنڈرڈ انڈیکس 34 ہزار 949 پوائنٹس پر موجود تھا تاہم دن کی شروعات سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان دیکھا گیا اور دن کے اختتام پر انڈیکس ایک ہزار 10 پوائنٹس اضافے کے بعد 35 ہزار 959 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ کی طرح ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی استحکام دیکھا گیا، انٹربینک میں ڈالر 59 پیسے گھٹ کر 149 روپے 63 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اپنی گزشتہ روز کی سطح پر برقرار رہا۔ کاروباری دن کے دوران 15 کروڑ 14 لاکھ 79 ہزار حصص کا لین دین ہوا۔ جس کا حجم 7 ارب 19 کروڑ 17 لاکھ سے زائد رہا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟