16 جون 2019
پاکستان کا افغانستان  کو جیت کیلئے 263 رنز کا ہدف

پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 263 رنز کا ہدف

برسٹول کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلے جارہے وارم اپ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 263 رنز کا ہدف دیا ہے۔ انگلینڈ میں کرکٹ کے میگا ایونٹ کا آغاز 30 مئی سے ہورہا ہے لیکن اس سے قبل تمام ٹیمیں پریکٹس کے لیے وارم اپ میچز کھیل رہی ہیں، اپنے پہلے میچ میں پاکستان کا ٹاکرا افغانستان سے ہورہا ہے جہاں پاکستان کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48ویں اوور میں 262 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق 32، فخرزمان 19، حارث سہیل 1، محمد حفیظ 12 ، شعیب ملک 44، سرفراز احمد 13، عماد وسیم 18، حسن علی 6 اور شاداب خان ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ بابراعظم 112 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟