16 جون 2019
مودی کی جیت، ہمیں بھارتی عوام کا فیصلہ قبول کرنا ہوگا، مسعود خان

مودی کی جیت، ہمیں بھارتی عوام کا فیصلہ قبول کرنا ہوگا، مسعود خان

 صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارتی کی عوام کے فیصلے کو پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے، ہمیں بھی بھارتی عوام کے فیصلے کو قبول کرنا ہوگا۔ نجی چینل کے پروگرام میں حالیہ بھارتی انتخابات میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ٟ بی جے پیٞ اور نریندر مودی کی ایک بار پھر جیت پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ بھارتی عوام کے فیصلے کو پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے، ہمیں بھی اسے تسلیم کرنا ہوگا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ ہمیشہ مذاکرات کی بات کی ہے۔ کشمیر میں ہر آنے والے دن میں تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟