20 اگست 2019
تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر،مٹی کا تودہ گرنے سے 2 لڑکیاں جاں بحق

مقبوضہ کشمیر،مٹی کا تودہ گرنے سے 2 لڑکیاں جاں بحق

مقبوضہ کشمیر میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 لڑکیاں جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں کسی کام سے پیدل جانے والی تین سہیلوں پر اچانک مٹی کا تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں 2 لڑکیاں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں جب کہ ایک شدید زخمی ہے۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لڑکیوں کو ملبے تلے نکالا جن میں سے شائستہ فاروق راٹھور اور شوکی اشرف واگئے نے اسپتال جاکر دم توڑ دیا جب کہ تیسری لڑکی سبرینہ شدید زخمی حالت میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے علاقے رام نگر میں ایک گاڑی خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گر کر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟