تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

300 سے زائد فلموں میں اداکاری کرنے والی اداکارہ چل بسیں

بھارت : 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کرنے والی اداکارہ چل بسیں

300 بالی وڈ اور مراٹھی فلموں میں کام کرنے والی بھارت کی سینئر ترین اداکارہ سلوچنا لتکر 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شری 420، ناگن ، اب دلی دور نہیں اور مسٹر اینڈ مسز سمیت سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ سلوچنا لتکر ممبئی کے اسپتال میں اتوار کے روز دم توڑ گئیں۔

اداکارہ کے انتقال سے کچھ دیر پہلے ہی ان کی بیٹی نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کی والدہ کو سانس لینے میں مشکلات کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کی طبیعت کافی خراب ہے، طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا لیکن وہ صحتِ یاب نہ ہو سکیں۔

سلوچنا لتکر نے 300 ہندی اور مراٹھی فلموں میں کام کیا اور انہوں نے بالی وڈ کے بہت سے اداکاروں کی ماں کا کردار ادا کیا، انہیں 1999 میں پدما شری اور پھر 2009 میں مہاراشٹرا بھشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button