16 جون 2019
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھارتی ہم منصب سے غیر رسمی ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھارتی ہم منصب سے غیر رسمی ملاقات

شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اپنی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے اختتام پر لابی میں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ہم منصب کے ساتھ غیر رسمی ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں تمام امور مل بیٹھ کر حل کئے جائیں۔ اس پر انڈین وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ مٹھائی لائی ہوں تاکہ آپ کا لہجہ میٹھا ہو جائے، اس پر شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ تو پہلے سے ہی مذاکرات کی بات کر رہے ہیں


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟