21 اگست 2019
تازہ ترین
سعودی عرب ہر سال 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دیگا، حفیظ شیخ

سعودی عرب ہر سال 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دیگا، حفیظ شیخ

سعودی عرب نے مزید 3 سال کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ادائیگیاں موخر کرنے کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ سعودی عرب ہر سال 3 ارب ڈالر پٹرولیم مصنوعات کی ادائیگی موخر کرے گا، پیٹرولیم مصنوعات پر مجموعی طورپر9.6 ارب ڈالر کی ادائیگیاں موخر ہوں گی۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب یکم جولائی 2019 سے پاکستان کو ادھار تیل دینا شروع کرے گا اور ہر ماہ 275 ملین ڈالر کا تیل ادھار دے گا۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی حمایت پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکر گزار ہوں، اس سے پاکستان کی ادائیگیوں کے توازن کی پوزیشن بہتر ہوگی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟