20 اگست 2019
تازہ ترین
نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس، ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر غور

نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس، ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر غور

 وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، انٹیلی جنس حکام اور وفاقی وزرائ شریک ہوئے۔ اجلاس میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی صورتحال اور ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علیحدہ ملاقات بھی کی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟