16 جون 2019
جنوبی پنجاب کی ترقی کا 5سالہ منصوبہ تیار

جنوبی پنجاب کی ترقی کا 5سالہ منصوبہ تیار

 تعلیم، صحت اور صاف پانی سمیت دیگر ترقیاتی کام ہوں گے۔ ملتان میں جنوبی پنجاب منی سول سیکرٹریٹ بنانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔ حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب کی ترقی کا 5 سالہ پلان تیار کر لیا ہے۔ گروتھ سٹریٹجی رپورٹ آئندہ چند روز میں باقاعدہ جاری کی جائے گی۔ آئندہ پانچ سال جنوبی پنجاب میں تعلیم، صحت، صاف پانی اور ترقیاتی کام ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب میں 64 فیصد بچے سیکنڈری سکول تک ہی نہیں پہنچتے جبکہ 1000میں سے 65 بچے پیدا ہوتے ہی فوت ہو جاتے ہیں۔ رپورٹ میں ہر سال بڑے اضلاع کے ترقیاتی منصوبے میں 5 فیصد کمی کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہر سال غیر ترقیاتی اضلاع میں 5 فیصد فنڈز بڑھایا جائےگا۔ تعلیم، صحت اور صاف پانی کی فراہمی میں ہر سال 50 فیصد سے زائد فنڈز رکھے جائیں گے۔ جنوبی پنجاب کی ترقیاتی سکیموں کے فنڈز کسی دوسرے اضلاع میں منتقل نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ جنوبی پنجاب میں ڈسٹرکٹ ڈیلیوری فنڈز بنانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ڈیلیوری فنڈز 10 انتہائی غریب اضلاع میں کام کرے گا۔ پنجاب حکومت کی تیار کی گئی گروتھ سٹریٹجی رپورٹ دنیا نیوز نے حاصل کر لی ہے


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟