21 اگست 2019
تازہ ترین
اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز مندی کے بعد تیزی کارجحان

اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز مندی کے بعد تیزی کارجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز کی مندی کے بعد زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1195 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ دو ہفتے سے جاری مندی کا رجحان ختم ہوگیا اور مارکیٹ میں بہتری آگئی۔ 33 ہزار 442 پوائنٹس سے کاروبار کا آغاز ہوا تو تاجروں نے سرمایہ کاری شروع کی۔ ایک وقت میں کے ایس ای 100 انڈیکس 34698 کی سطح تک پہنچ گیا تاہم پھر اس میں قدرے کمی آئی اور کاروبار کے اختتام پر 1195 پوائنٹس اضافے سے 34637 کی سطح پر بند ہوا۔ اس طرح ایک دن میں انڈیکس میں 3.45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں تین ماہ بعد 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟