24 جولائی 2021
تازہ ترین
وزیراعلی پنجاب کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

وزیراعلی پنجاب کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

 وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے علامہ اقبال کے 143 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلی پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے شاعری کے ذریعے امن، بھائی چارے کا پیغام دیا، ان کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، اقبال کا پیغام امید اور خود داری کا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان کیلئے امید کی کرن ہیں، نئے پاکستان کی بنیاد عدل، انصاف، احساس جیسے اصولوں پر رکھی، عمران خان اقبال کے افکار کے مطابق نیا پاکستان بنا رہے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟