26 ستمبر 2021
تازہ ترین
ہنگامہ آرائی کیس، لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ہنگامہ آرائی کیس، لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر ہنگامی آرائی کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کے معاملے پرعدالت نے لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کو انسداد دہشت گردی کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ کے روبرو پیش کیا گیا ،تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیاکہ خواجہ عمران نذیر، مریم نواز کی نیب آفس پیشی پر ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں نامزد ہیں, ان کو ہفتے کے روز گرفتار کیا،خواجہ عمران نذیر کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا ہے اور ملزم کےموبائل سے ہنگامہ آرائی کی پلاننگ کا ریکارڈ بھی اکٹھا کرنا ہے، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کر لی۔ دوسری جانباسی مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پانچ لیگی رہنماوں کی عبوری ضمانت 16 نومبر تک منظور کر لی جن میں شاٸستہ ملک، شہباز چوہدری، غزالی بٹ، علی پرویز ملک اور محمد پرویز ملک شامل ہیں


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟

Whoops, looks like something went wrong.