17 ستمبر 2019
تازہ ترین
خیبرپختونخوا ، سرکاری ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم، او پی ڈیز میں کام شروع

خیبرپختونخوا ، سرکاری ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم، او پی ڈیز میں کام شروع

خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد آج سے معمول کے مطابق آپریشنز چلائے جارہے ہیں۔  خیبرٹیجنگ ہسپتال، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں 6 روز بعد ڈاکٹروں کی آمد ہوئی تو مریضوں کو رش لگ گیا۔ خیبرپختونخوا کے سرکاری ڈاکٹرز 6 روز سے ہڑتال پر تھے اور اس دوران وہ او پی ڈیز میں بھی پیش نہ ہوئے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم کرنے پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ڈاکٹروں کے تحفظات دور ہونا خوش آئند ہے اور ڈاکٹروں نے عوام کی مشکلات سمجھتے ہوئے ہڑتال ختم کر کے حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے۔ وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ شعبہ صحت میں اصلاحات لانے کا مقصد عوام کو بہترین طبی سہولیات دینا ہے، اصلاحات کے ذریعے عوام کو سستا اور معیاری علاج دینا ہے، مستقبل میں بھی ڈاکٹروں سے اسی طرح کے مہذب رویے کی امید رکھتے ہیں۔ گزشتہ روز ڈاکٹرز کونسل کے رہنمائوں نے وزیراعلیٰ محمود خان کے ساتھ ملاقات کی اور اس موقع پر مذاکرات کی کامیابی کے بعد ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟