17 جون 2021
تازہ ترین
ٹرمپ کے ہارنے کی وجوہات،جوبائیڈن سے توقعات

ٹرمپ کے ہارنے کی وجوہات،جوبائیڈن سے توقعات

 امریکا میں ایک بار تاریخ رقم ہوئی ہے،ایک اور صدر اپنی دوسری ٹرم کیلئے منتخب نہیں ہوسکا ،ایک معمرترین صدر منتخب ہوا ہے، امریکا کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون نائب صدر بنی ہیں،پہلی بار ایک ایشیائی خاتون کو نائب صدر منتخب کیا گیا ہے،صرف یہی نہیں وائٹ ہائوس جانیوالی وہ پہلی سیاہ فام  نائب صدر بھی ہیں،پہلی دفعہ بلیک اینڈ وائٹ کا کمبینیشن بھی بنا ہے۔ جوبائیڈن اور کمیلا ہیرس کے منتخب ہونے پر بہت سارے لوگوں نے خوش فہمیاں بھی پال لی ہیں،ان خوش فہمیوں سے پہلے جانتے ہیں کہ عربوں سے اسرائیل کو تسلیم کروانے والا،افغانستان سے اپنی افواج واپس بلانے والا ،چین کے مقابلے میں سب سے پہلے امریکا کا نعرہ بلند کرنیوالا،اپنے لوگوں کو غیر ملکی افراد پر ترجیح دینے والا صدر ٹرمپ ناکام کیوں ہوا؟ پہلی وجہ کورونا وائرس پر ڈونلڈ ٹرمپ کا غیر سنجیدہ رویہ ہے،ان کی اس غیر سنجیدگی اور لاپرواہی کی وجہ سے   امریکا میں 2 لاکھ 30 ہزار جانوں کے ضیاع  ہوا ہے،امریکیوں کی زندگی اور سیاست میں ایک بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی جس کا اعتراف خود ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنی انتخابی مہم کے آخری ایام میں وسکونین ریلی سےخطاب میں بھی کرچکے ہیں ، جوبائیڈن کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ برطانوی ماہرین عالمی وبا کووڈ 19 کو قرار دیتے ہیں۔پیو ریسرچ کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کی گئی ہے،نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسنڈا آرڈرن کی طرح اقدامات کیے جاتے تو شاید ٹرمپ جیت جاتے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟