24 جولائی 2021
تازہ ترین
شاعرمشرق علامہ اقبال ؒکا 143 واں یوم پیدائش عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

شاعرمشرق علامہ اقبال ؒکا 143 واں یوم پیدائش عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

 شاعرمشرق اورمفکرپاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒکا 143 واں یوم پیدائش عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا،مزار اقبال پرگارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پنجاب رینجرز کی جگہ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے اعزازی گارڈزفرائض سنبھال لیے۔مزاراقبال پرگارڈز تبدیلی کی تقریب میں اسٹیشن کمانڈر کموڈور محمد نعمت اللہ نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔   کموڈور محمد نعمت اللہ نے مزار اقبال ؒپر حاضری دے کرپھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔   اس کے بعد کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان اورڈی جی رینجرز میجر جنرل عامر مجید نے بھی مزار اقبال ؒپر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اوروزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی علامہ اقبال ؒکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔تمام شخصیات نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے ۔وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان،کمشنر لاہور ڈویژن،سی سی پی او لاہور،ڈپٹی کمشنر لاہوراوردیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟