25 فروری 2021
تازہ ترین
زرداری اور نواز کے جھنڈے لے کر پھرنے والے بھی غدار ہیں: علی امین گنڈا پور

زرداری اور نواز کے جھنڈے لے کر پھرنے والے بھی غدار ہیں: علی امین گنڈا پور

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے حامیوں کو غدار قرار دے دیا۔ گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آپ کے بچوں کا مال لوٹنے والے آپ کے درمیان آتے کیسے ہیں؟ جب تک انہیں گندے انڈے نہیں مارو گے یہ آپ کےلیے کچھ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری قوم کا پیسا لوٹ کر کھرب پتی بنے، نواز شریف پیسے بھی لوٹ کر لے گئے اور فوج کے خلاف بھی بول رہے ہیں جو ان کے جھنڈے لے کر پھر رہا ہے وہ بھی غدار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جو ہماری قربانیوں کو بھارت کی دوستی میں رائیگاں کرے گا اسے بھارت بھیجیں گے، جو ہماری افواج اور اداروں کا دشمن ہے وہ پاکستان کا دشمن ہے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ  آصف زرداری کے بارے میں کتابوں میں مسٹر ٹین پرسنٹ لکھا ہوا ہے، وہ ایک ڈاکو ہے، اُن کا ایک سنیما تھا، آپ کے ووٹوں سے وہ کھرب پتی بن گیا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ نواز شریف کی بھی لاہور میں چھوٹی سی دکان تھی لوہار کی لیکن آپ کے ووٹ سے آج وہ امیر ترین آدمی بن گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب میں علی امین گنڈا پور نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر ذاتی حملے کیے تھے۔ ان ذاتی حملوں کے بعد سے علی امین گنڈا پور کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟