21 اکتوبر 2021
تازہ ترین
موسم سرما میں امرود سے قوت مدافعت بڑھائیں

موسم سرما میں امرود سے قوت مدافعت بڑھائیں

وٹامن سی قوت مدافعت کو بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے اور امرود میں وٹامن سی کی ایک اچھی مقدار ہوتی ہے ۔ امرود اور اس کے پتے دونوں ہی بلڈ شوگر کی سطح کو سنبھالنے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔ امرود فائبر سے لدے ہوتے ہیں جو آنتوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے اور نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے اور اس کے علاوہ امرود وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے ۔ ہائی بلڈ پریشر آپ کو دل کی بیماری کے زیادہ خطرے میں ڈال سکتا ہے ۔ امرود میں پوٹاشیم اور فائبر کی موجودگی سے بلڈ پریشر کی سطح کم ہوتی ہے ۔ امرود میں اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں جو آپ کی جِلد کو بڑھاپے سے بچاتے ہیں۔ وٹامن سی جِلد کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے اور نِکھارنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟