25 فروری 2021
تازہ ترین
ایمپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر دو کھلاڑیوں پر جرمانہ

ایمپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر دو کھلاڑیوں پر جرمانہ

قائداعظم ٹرافی میں ضابطے کی خلاف ورزیوں پر سرفراز احمد کو میچ فیس کا 35 جبکہ عثمان صلاح الدین کو 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ قائداعظم ٹرافی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرسندھ کے کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا35 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا، سابق ٹیسٹ کپتان کو امپائر کےایک فیصلے کے خلاف متعدد مرتبہ نامناسب تبصرہ کرنے کی سزا ملی۔ دوسرے واقعہ میں بلوچستان کے خلاف کھیلتے ہوئے سنٹرل پنجاب کے بلے باز عثمان صلاح الدین پر بھی ضابطے ہی کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔     


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟