21 اکتوبر 2021
تازہ ترین
چودھری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے اچھی خبر

چودھری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے اچھی خبر

سروسز ہسپتال میں زیر علاج رہنما ق لیگ چودھری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے اچھی خبر۔ پرنسپل سمز پروفیسر امجد کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کی صحت کافی بہتر ہے۔ آکسیجن ماسک اتر چکا ہے، شجاعت حسین ہسپتال آنے والوں کو پہچان رہے ہیں۔ دوسری جانب سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت کی عیادت کیلئے سیاسی و سماجی رہنماؤں کی ہسپتال آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبد الخبیر آزاد کی سروسز ہسپتال آمد، رہنما مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین کی پاکستان کے لئے بے حد خدمات ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟