28 نومبر 2021
تازہ ترین
میشاشفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ،سماعت 14نومبر تک ملتوی

میشاشفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ،سماعت 14نومبر تک ملتوی

 سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف100کروڑ روپے کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی، عدالت نے علی ظفر سے میشا شفیع کی درخواست پر جواب طلب کرلیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسر حیات نے گزشتہ روز میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کی تاہم وکلا کی ہڑتال کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ۔واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر نے اداکارہ میشا شفیع کے خلاف جھوٹی باتیں پھیلا کر بدنام کرنے کی کوشش پر100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے ۔اداکارہ نے گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا تھا تاہم وہ عدالت میں تاحال ثابت نہیں ہو سکا۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟