وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ گیارہ جماعتوں کاغیر فطری اتحاد اکیلے عمران خان جیسے ایماندار لیڈر کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ اپوزیشن اتحاد پاکستان کی پائیدار ترقی کو روکنے کی سازش کر رہا ہے۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے اپنے دور میں ووٹ کا تقدس پامال کرتے رہے۔ اپوزیشن کے پاس لوٹ مار کے ذریعے اکٹھی کی دولت بچانے کا واحد ایجنڈا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان کے مفادات کو یکسر فراموش کر دیا ہے۔ انتشار پھیلانے والے عناصر کا اپنا اتحاد انتشار کا شکار ہو چکا ہے۔ کرپٹ ٹولہ احتساب سے نہیں بچ پائے گا، لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا۔ کرپٹ عناصر کا بلاامتیاز احتساب ہونے سے ہی پاکستان آگے بڑھے گا۔ نئے پاکستان میں کرپٹ عناصر کے مخصوص ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیں۔