امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مبصرین کو ووٹوں کی گنتی کا مشاہدہ کرنے کے لیے مخصوص کمرے میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ 'منتخب میں ہوا ہوں، مجھے 71 لاکھ قانونی ووٹ ملے ہیں تاہم کئی غلط چیزیں ہوئیں جن میں ہمارے مبصرین کو ووٹوں کی گنتی کے عمل کی نگرانی کرنے کی اجازت نہ دینا بھی شامل ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ 'ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، ڈاک کے ذریعے لاکھوں افراد کو بذریعہ ڈاک بیلٹ بھیجے گئے جس کا انہوں نے مطالبہ بھی نہیں کیا تھا'۔ تحریر جاری ہے ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ 'میں نے یہ انتخاب بڑے فرق سے جیتا ہے'۔