05 دسمبر 2021
تازہ ترین
مسلم لیگ (ن) کے گرفتار رکن صوبائی اسمبلی ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

مسلم لیگ (ن) کے گرفتار رکن صوبائی اسمبلی ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد میں نجی بینک کے ایک ملازم کو دفتر میں کام کرنے والی خاتون ساتھی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں نوکری سے ہاتھ دھونے پڑے جبکہ پولیس نے اسے گرفتار بھی کرلیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سماجی روابط کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک دفتر میں کام کرتے ہوئے شخص کو اپنی سیٹ سے اٹھ کر دوسرے ساتھی سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو کے مطابق جب مذکورہ شخص دوبارہ اپنی نشست کی جانب گیا تو ساتھ ہی کھڑی خاتون کو نامناسب انداز میں چھوا۔ فاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق مذکورہ شخص کی شناخت عثمان گوہر کے نام سے ہوئی جو فیصل بینک کی اسلام آباد میں قائم ایک برانچ میں ملازمت کرتا تھا۔ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی لوگوں نے کام کی جگہ پر ہراسانی کے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور بینک انتظامیہ کے علاوہ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ عوام کی جانب سے شدید ردعمل کے بعد حکام بھی اس کا نوٹس لینے پر مجبور ہوگئے اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ٹوئٹر پر مذکورہ شخص کے خلاف کی گئی کارروائی کے بارے میں وقفے وقفے سے آگاہ کرتے رہے۔  ابتدائی ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ پولیس نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا ہے، ملزم نے گھنٹوں سے اپنا فون بند کر رکھا ہے اور روپوش ہے، ہماری خصوصی ٹیم اس کی تلاش کررہی ہے۔    


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟