05 دسمبر 2021
تازہ ترین
بلاول بھٹو کے بیان پر مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں

بلاول بھٹو کے بیان پر مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ بلاول کے بیان کی غلط تشریح کچھ لوگوں کی ضرورت ہے اور ڈوبتی کشتی کو تنکے کا سہارا ہے۔  اسلام آباد ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بلاول، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن جانتے ہیں کہ یہ کون اورکیوں کرارہا ہے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھاکہ گلگت بلتستان میں یہ دھاندلی کرچکے اور کرنا چاہ رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ عوام کا بیانیہ ہے، ن لیگ نے عوام کی خدمت کی ہے اور میں اسکردو میں لوگوں کے جذبات دیکھ کر آئی ہوں، نواز شریف کا اصل وطن پاکستان ہے اور وہ ضرور واپس آئیں گے۔ واضح  رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ایجنڈے کی تیاری کے وقت مسلم لیگ (ن) نے جنرل باجوہ یا جنرل فیض کا نام نہیں لیا تھا اور اے پی سی میں یہ بحث ہوئی تھی کہ الزام صرف ایک ادارے پر لگانا چاہیے یا پوری اسٹیبلیشمنٹ پر لگانا چاہیے جس پر فیصلہ ہوا تھا کہ نام اسٹیبلشمنٹ کا لیا جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟