05 دسمبر 2021
تازہ ترین
جوبائیڈن بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے 46 ویں صدر منتخب

جوبائیڈن بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے 46 ویں صدر منتخب

\ امریکی صدارتی انتخابات میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں.   صدارتی انتخاب میں کام یابی کے بعد جو بائیڈن نے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اہل امریکا میں اس عظیم ملک کی قیادت کرنے کے لیے اپنا انتخاب کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ نے مجھے چاہے ووٹ دیا ہو یا نہیں لیکن میں وعدہ کرتا ہوں آپ سب کا صدر بن کر دکھاؤں گا اور آپ نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اسے پوراکروں گا۔علاوہ ازیں امریکی خبر رساں ادار کے مطابق نو منتخب صدر امریکا جو بائیڈن کی وکٹری اسپیچ تیار کرلی گئی ہے اور وہ امریکی وقت کے مطابق شام 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ اس سے قبل خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست پنسلونیا کے 20 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کے بعد جو بائیڈن انتخاب میں کام یاب ہوچکے ہیں۔امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق جو بائیڈن جس ریاست میں پیدا ہوئے وہاں سے انہیں برتری حاصل ہوگئی اور انہیں پنسلونیا کے 20 الیکٹورل ووٹ مل گئے ۔ اس طرح ان کے مجموعی الیکٹورل ووٹ کی تعداد 273 ہوچکی ہے جب کہ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق نیواڈا میں بھی بائیڈن کام یاب ہوچکے ہیں اور ان کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 290 بتائی جارہی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟